ابنا: پارلیمنٹ نیوز کے مطابق علاءالدین بروجردی نے حزب ا۔۔۔ کی جانب سے ایک ڈرون طیارے کو مقبوضہ علاقوں میں بھیجنے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی پرواز سے معلوم ہوا کہ صہیونی حکومت، مکڑےکے جال میں رہتی ہے اور اسکے آہنین گنبد میں بڑی خامیاں موجود ہیں –انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی کامیابی نے یہ ثابت کردیاکہ ایک سیاسی وفوجی تنظیم کے مقابلے میں صہیونی ریاست کس قدر کمزر ہے اور اسی بناء پر اسے اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے –ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے صہیونی ریاست کے کسی بھی احمقانہ اقدام کو اسکی تباہی کے مترادف قراردیا -
.....
/169